بی ٹی ایس کے ارکان فوج میں بھرتی ہوں گے

Oct 18, 2022 | 16:57 PM

ایک نیوز نیوز: معروف جنوبی کورین بینڈ 'بی ٹی ایس' کے اراکین اپنے ملک کے قانون کے تحت اب فوج میں فرائض سر انجام دیں گے۔ 

سات رکنی بینڈ کی انتظامی کمپنی 'بگ ہٹ میوزک' کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بینڈ کے اراکین میں عمر کے اعتبار سے سب سے بڑے فن کار 'جن' ہیں جو رواں برس اکتوبر کے آخر میں فوج میں بھرتی کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔ 

اس سے قبل 'جن' نے فوجی خدمات میں تاخیر کی درخواست دی تھی لیکن اب وہ کچھ عرصے تک گلوکاری سے کنارہ کشی کریں گے اور فوج میں خدمات پیش کریں گے۔ 

بی ٹی ایس کے دیگر چھ اراکین بھی فوج میں لازمی خدمات سرانجام دیںے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 

بگ ہٹ نے اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ "سن 2025 تک فوج میں فرائض سرانجام دینے کے بعد کمپنی اور بی ٹی ایس کے اراکین دونوں ہی دوبارہ ایک گروپ کے طور پر کام کرنے کے منتظر ہیں۔"

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے قوانین کے مطابق ملک میں جسمانی طور پر صحت مند مردوں کو 18 سے 28 برس کی عمر کے درمیان 18 سے 21 ماہ تک فوج میں خدمات انجام دینا لازم ہے۔ 

مزیدخبریں