بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان میں ا ایشیاء کپ کھیلنے سے انکار

Oct 18, 2022 | 14:01 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز:  بھارت نے ایک بار ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا کپ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری  جے شاہ نے اعلان کیا ہے کہ 2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبئ میں ہوئی جس میں جے شاہ نے پاکستان نہ جانے کا بیان دیا۔

جے شاہ نے کہا کہ اگلے برس ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ایشین کرکٹ کونسل کے فورم کو نظر انداز کر دیا ،بھارت سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے صدر نے خود فیصلے سنانے شروع کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے پر فی الحال اپنا مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے،  پاکستان کرکٹ بورڈ اے سی سی کے  فیصلے کا انتظار کرے گا ۔

خیال رہے کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کہ کی میزبانی اگلے برس ستمبر میں کرنی ہے۔

مزیدخبریں