’’ماما کوکو‘‘ کے کردار کی محرک خاتون 109 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں 

María Salud Ramírez died
کیپشن: María Salud Ramírez died
سورس: google

  ایک نیوز نیوز: ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم ’کوکو‘  میں دادی کے کردار کی محرک بننے والی میکسیکن خاتون ماریا سولدرامیریز کیبلیریو 109سال کی عمر میں انتقال کرگئیں ۔

لی انکرچ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’ کوکو’’ کی کہانی ایک 12سالہ لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو ایک صدی پرانے پراسرار واقعہ کی کھوج میں مگن دکھائی دیتا ہے۔ یہ ایک ایسے لڑکے کی کہانی تھی موسیقار بننے کا خواب رکھتا ہے اور اپنے اس خواب کی تکمیل کے راستے میں اپنی فیملی کے راز پر سے پردہ اٹھاتا ہے۔

 ڈائرکٹرلی انکرچ نے ماریا سولدرامیریز کیبلیریو کو دیکھ کر ماما کوکو کا کردار تخلیق کیا تھا۔

 تاہم اسے اپنے والدین سمیت دنیا بھر کی مخالفت کا سامنا ہے اس بھری پری دنیا میں اس کا ساتھ دینے والی صرف اس کی دادی ہے جس کا نام ماما کوکو ہے ۔

فلم کی جذباتی کہانی شائقین میں اس قد ر مقبول ہوئی کہ بی بی سی کی جانب سے اس سوال پوچھے جانے پر کہ کس فلم نے آپ کو رونے پر مجبورکیا تو 88 فیصد لوگوں کا جواب تھا کہ انہیں فلم کوکو نے رلا دیا ۔فلم کی کاسٹ میں اینتھونی گونزالز،گیل گارشیا،بینجامین بریٹ،رینی وکٹر اور اینا اوفیلیا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔