شاہ زیب قتل کیس کا مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی  ساتھیوں سمیت بری

Oct 18, 2022 | 12:51 PM

  ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ نےشاہ زیب قتل کیس کے ملزم شاہ رخ جتوئی کو بری کردیا۔

جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔

ملزمان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ دہشتگردی کےحوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے، ملزمان کا دہشت پھیلانےکا کوئی ارادہ نہیں تھا قتل کودہشتگردی کا رنگ دیا گیا، فریقین کا پہلے ہی راضی نامہ ہوچکا ہے، اس لئے ملزمان کو بری کیا جائے۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

مزیدخبریں