ایک نیوز نیوز: امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھوتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی پرواز اونچی رہی۔
انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 82 پیسے مہنگا ہوکر 219 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/pfyXd3rubG pic.twitter.com/JYtVbY9Umn
— SBP (@StateBank_Pak) October 18, 2022
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 186 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41942 پر آ گیا ہے۔