لیجنڈ آف مولاجٹ عالمی باکس آفس پر چھاگئی 

لیجنڈ آف مولاجٹ عالمی باکس آفس پر چھاگئی 
کیپشن: Legend of Moolajt is a hit at the global box office

ایک نیوز نیوز :پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے تین دن میں19 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق دی لیجنڈ آف مولاجٹ نے پانچ ممالک برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں کئی پنجابی اور بھارتی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مولا جٹ بین الاقوامی ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی پر4.9 ریٹنگ کے ساتھ پاکستان کی سب سے مقبول ترین فلم بن گئی ہے۔بلاک بسٹرفلم دیکھنے کےلیے سنیما گھروں میں لمبی قطاریں ہیں اور شائقین فلم دوبارہ دیکھنے کے لیے بھی تیار ہیں۔فلم کی کاسٹ میں فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی، حمائمہ ملک، گوہر رشید اور دیگر شامل ہیں۔