ایک نیوز نیوز :اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کےلیے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔اوگرا نے اکتوبر کیلئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق سوئی نادرن کیلئے قیمت میں 2.19 ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے۔سوئی نادرن کیلئے نئی قیمت 14.7850ڈالر فی ایم بی بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کیلئے درآمدی ایل این جی 2.28 ڈالر فی ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی۔ سوئی سدرن کیلئے نئی قیمت 15.18 ڈالر فی ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی۔
حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دے دیا
Oct 18, 2022 | 00:04 AM