پی ٹی اے کا غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ، ذرائع  

Nov 18, 2024 | 15:14 PM

ایک نیوز:غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کا معاملہ ،پی ٹی اے  نے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور  کرلیا ۔ 

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے  غیر رجسٹرڈ   وی پی این کو مزید 2ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے،  غیر رجسٹرڈ وی پی این کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، پی ٹی اے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا، وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا، وی پی این کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا ۔ 

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی این سے قابل اعتراض مواد تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے ۔    

مزیدخبریں