ایک نیوز :لاہور کےچلڈرن ہسپتال میں علاج کیلئےآنے والا والدین کا 3 سالہ اکلوتا بیٹا کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا، وزیر اعلی ٰپنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔
قصور کے علاقے چونیاں سے والدین کے ساتھ چل کر آنے والا 3 سالہ باسم مردہ حالت میں واپس پہنچا، بچہ معائنےکیلئےچلڈرن ہسپتال آیاتھا۔
ہسپتال کے ایڈمن بلاک کے سامنے پارک میں کھیلتے ہوئے گٹر میں گرگیا، بچے کو باہر نکالا گیا تو وہ دم توڑچکا تھا، باسم والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، پولیس نے بچے کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے والے کر دی۔
ورثا نے کسی بھی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کرتے ہوئے میت کو آبائی شہر لیے گئے، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔
،وزیر اعلیٰ نے کہاکہ سوگوارخاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت ہے ، ہسپتال میں مین ہول کا کھلا ہونا مجرمانہ غفلت ہے ۔
دوسری جانب ایم ایس چلڈرن ہسپتال کا کہنا ہے ہسپتال میں سیوریج کی صفائی کیلئے کام چل رہا تھا، اس حوالے سے نوٹس بھی آویزاں کیا گیا تھا ،والدین کی غفلت کے باعث بچہ جاں بحق ہوا۔
واضح رہے کہ چلڈرن ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی میں ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر عائشہ، اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر ابو ذر شامل ہیں۔