ویب ڈیسک : ترکیہ نے جنگ بندی کے بعد غزہ میں ہسپتالوں، اسکولوں اور دیگر تباہ شدہ انفرانسٹرکچر کی تعمیرنو کا عندیہ دے دیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اگر جنگ بندی ہو جاتی ہے تو ان کا ملک غزہ میں ہسپتالوں، اسکولوں اور دیگر تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے کوشش کرے گا۔اسرائیلی کی طرف سے والی تباہی کی تلافی کے لیے جو بھی ضروری ہو گا کریں گے۔
رجب طیب اردوان کاکہنا تھاکہ بحیثیت مسلمان فلسطینیوں کے قتل پر پریشان ہوں7اکتوبرکی بات ہوتی ہے، مگر اس کے بعد جو ہوا اس پر خاموشی ہے۔اسرائیلی مظالم کی بات نہیں کی جاتی۔ میں صاف بات کرتا ہوں ہم پر اسرائیل کا کوئی قرض نہیں۔ قرض دار آزادانہ بات نہیں کرسکتے لیکن ہم کرسکتے ہیں۔
ترکیہ کے صدر کاکہنا تھاکہ ہمارا ملک ہولوکاسٹ سےنہیں گزرا پھر بھی ہم یہودیوں کے مخالف رویے کی مذمت کرتے ہیں۔اگر جرمنی طیارے نہیں دیتا تو ہمیں فرق نہیں پڑتا۔اسرائیل نے ہزاروں فلسطینیوں کو قتل کردیا ہے۔ہسپتال اور مساجد پر حملے کررہے ہیں۔