سابق ارکان اسمبلی سردار عاشق گوپانگ،عامر طلال کی ن لیگ میں شمولیت

Nov 18, 2023 | 22:44 PM

ایک نیوز:سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ  نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سابق وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے ن لیگ میں شمولیت کااعلان کیا ۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے  سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ کو ن لیگ میں شمولیت پرخوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔

 شہبازشریف کاکہنا تھاکہ   اجتماعی کوششوں سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے انشاءاللہ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مظبوطی پاکستان کی معاشی بحالی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ اللہ تعالی نے موقع دیا تو عوام کو معاشی تکلیفوں سے نجات دلائیں گے۔

سابق وزیراعظم کاکہنا تھاکہ  مسلم لیگ (ن) کی حکومت نوجوانوں، کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کی ترقی کی ضمانت ہے۔ جنوبی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے انشاءاللہ۔

 دونوں سابق ارکان قومی اسمبلی نے 16 ماہ کے دوران بطور وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں