ایک نیوز :12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی پاکستانی-ترک ڈراما سیریز کی پہلی قسط کا گزشتہ روز کراچی میں پریمیئر ہوا ۔
صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ڈرامے کے پریمئیر میں پاکستان اور ترکیہ کے پروڈیوسرز نے بھی شرکت کی۔
صلاح الدین ایوبی (1138-1193) مصر اور شام کے پہلے سلطان اور ایوبی سلطنت کے بانی تھے، جنہوں نے صلیبی ریاستوں کے خلاف مسلم فوج کی قیادت کی، ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار باکر پر حکومت کی۔
1187 میں حطین کی جنگ کے بعد صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کا کنٹرول صلیبیوں سے دوبارہ حاصل کر لیا تھا جنہوں نے اس سے 88 سال پہلے فلسطین پر قبضہ کر لیا تھا۔
’صلاح الدین ایوبی‘ کو بنانے کے لیے پاکستان کے انصاری شاہ فلمز اور ترکیہ کے ایکلی فلمز کے درمیان اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ ہوا تھا۔’صلاح الدین ایوبی‘ کے ٹائٹل سے یہ سیریز پاکستان کی انصاری فلمز اورترکیہ کے ایکلی فلمز کی مشترکہ پروڈکشن ہے، ان کے درمیان اگست 2021 میں سربیا میں معاہدہ ہوا تھا۔
ڈرامے کی شوٹنگ استنبول میں 200 ایکڑ اراضی پر پھیلے سیٹ پر ہوئی تھی، اس ڈرامے کو ترکی زبان میں تیار کیا گیا ہے لیکن اسے جلد ہی دنیا بھر کے شائقین کے لیے اردو، انگریزی اور عربی میں بھی ڈَب کیا جائے گا۔
ڈرامے کی تین گھنٹے کی پہلی قسط 13 نومبر کو ترکیہ ٹی وی ’ٹی آر ٹی‘ پر نشر ہوچکی ہے تاہم گزشتہ روز کراچی میں اس کا پریمیئر ہوا جہاں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی سمیت دیگر پاکستانی اور ترک پروڈیوسرز نے شرکت کی تھی۔