سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری
کیپشن: Supreme Court, next week judges roster and cause list released

ایک نیوز :سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری  کردی گئی۔

 سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے چھ بینچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔ بینچ نمبر ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ،بینچ نمبر 2جسٹس سردار طارق مسعود جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک،بینچ نمبر 3جسٹس اعجاز الاحسن جسٹس حسن اظہر رضوی،بینچ نمبر 4جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظاہر علی اکبر ،بینچ نمبر 5منیب اختر جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی،بینچ نمبر 6جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا ۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ 21 نومبر کو پرویز مشرف کے مقدمات کی سماعت کرے گا۔

 22 نومبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس سردار طارق کی سربراہی میں بینچ سماعت کرے گا۔

 20نومبر کو سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوگا اجلاس میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظاہر علی اکبر کے خلاف درخواستوں کا جائزہ لیا جائے گا۔