سندھ میں انسداد پولیو مہم 27نومبر سے شروع ہوگی

سندھ میں انسداد پولیو مہم 27نومبر سے شروع ہوگی
کیپشن: The anti-polio campaign in Sindh will start from November 27

ایک نیوز :سندھ کے 30اضلاع میں انسداد پولیو مہم 27نومبر سے شروع ہوگی۔
 پولیو کیسز اور مثبت ماحولیاتی نمونوں کے سبب7 روزہ مہم میں سندھ بھر کے 10 ملین سے زائد بچوں کو ہدف بنایا جائے گا، ملک بھر میں 27  نومبر سے قومی انسداد پولیو  مہم کا آغاز ہوگا ، کراچی سمیت سندھ کے 30 اضلاع میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 7 روزہ مہم 3 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگی، رواں سال ملک بھر سے لیے گئے 64 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں سال ملک بھر میں 5 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 کا تعلق کراچی سے ہے، سندھ میں 10.1 ملین بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔