چڑیاگھرکی اپ گریڈیشن،وزیراعلیٰ نے سنگ بنیاد رکھ دیا

چڑیاگھرکی اپ گریڈیشن،وزیراعلیٰ نے سنگ بنیاد رکھ دیا
کیپشن: Upgradation of Zoo, Chief Minister laid foundation stone

ایک نیوز :لاہور چڑیاگھر کی اپ گریڈیشن کیلئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا لاہورچڑیاگھر کادورہ،اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تحت کاموں کاجائزہ لیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ  لاہور چڑیاگھر میں 100 نئے جانور لائے جائیں گے،ای ٹکٹنگ کانظام متعارف کرایا جائے گا۔ہولو گرام زو بھی بنایا جائے گا۔ پانڈا،دریائی گھوڑا،گینڈا،افریقن کبوتر،کالا جیگوار،پوما،چلتن مارخورسمیت دیگر جانوروں اورپرندوں کا چڑیا گھر میں اضافہ کیا جائے گا۔ اژدھا اورسانپ کی نئی اقسام بھی لاہورچڑیا گھر میں لائی جائیں گی۔ لاہو رچڑیا گھر میں ایکوریم میں 142اقسام کی سمندری حیات بھی رکھی جائیں گی۔ جانوروں کے لئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے ۔لاہور چڑیا گھر کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ لاہورچڑیا گھر میں دیگر سہولتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ 

وزیراعلیٰ محسن نقوی نےاپ گریڈیشن کے بعد لاہور زو میں فیملی پیکیج، سمر پیکیج او ردیگر پیکیجز متعارف کرانے کی ہدایت کردی۔

محسن نقوی وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شیر ہاؤس، مونکی ہاؤس، زررافہ ہاؤس اور دیگر جانوروں کے پنجروں کا معائنہ کیا ۔ زو میں نئے (reptile) ہاؤس کے بارے میں بریفنگ دی گئی وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وائرفال جھیل کا بھی جائزہ لیا ہولو گرام کے ذریعے جانوروں کی حقیقی موجودگی کا تاثر پیدا کیا جا سکے گا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وائٹ ٹائیگر،ببر شیر اور دیگر شیروں کے پنجروں کا بھی معائنہ کیا ۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شیروں اور دوسرے جانوروں کی بہتر دیکھ بھال اور بیماری کی صورت بہتر ین علاج کی ہدایت  کردی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا ہے ککہ  لاہور زو میں پہلے سے بہتر منفرد اور نایاب جانور لائے جائیں گے۔  چڑیا گھر میں بیمار جانورں کے علاج معالجہ کیلئے بہترین ویٹرنری ڈاکٹرز بلائے جائیں۔ چڑیا گھر کے فٹ پاتھ بہتر اور یکساں بنائے جائیں۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے زو میں بہترین فوارے نصب کرنے کی ہدایت کردی۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیر کے لئے آئے ہوئے لوگوں اور بچوں نے ملاقات ک۔ی لوگوں نے زو اپ گریڈیشن کے لئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ویژن کو سراہا۔

 وزیراعلیٰ محسن نقوی نےء شیر کے ماتھے پر زخم دیکھ کر چڑیا گھر کے ڈاکٹر کو فوری طورپر طلب کر لیا اور علاج کا حکم دیا ۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چڑیا گھر کے جانوروں کی بریڈنگ اور ہیلتھ کے لئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی ۔