ایک نیوز :لیسکو افسران کی نادہندگان سے ریکوری مہم کو 66روز مکمل ہو گئے ۔
ترجمان لیسکو کے مطابق ریکوری مہم م کے دوران 40ہزار 566ڈیفالٹرز1ارب26کروڑسے زائد کی وصولی کرلی۔نادرن سرکل میں 5185نا دہندگان سے160.13ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 5198 نا دہندگان سے299.17 ملین کی ریکوری کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سینٹرل سرکل میں 4998 نا دہندگان سے181.70ملین اور ساؤتھ سرکل میں 2006نا دہندگان سے67.40 ملین کی ریکوری کی گئی۔ننکانہ سرکل میں 3823نا دہندگان سے85.91 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 4741نا دہندگان سے184.08ملین کی ریکوری کی گئی۔اوکاڑہ سرکل میں 5912نا دہندگان سے79.82 ملین جبکہ قصور سرکل میں 8703 نا دہندگان سے210.51 ملین کی ریکوری کی گئی۔
مہم کے دوران 510نا دہندگان سے1کروڑ30لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے نادرن سرکل میں 48نا دہندگان سے1.18ملین اور ایسٹرن سرکل میں 106نا دہندگان سے3.44ملین کی ریکوری کی۔