ایک نیوز :نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی داتادربارآمد،مزار کے توسیع پراجیکٹ کامعائنہ کیا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پربرآمدوں کی توسیع کے کام کامشاہدہ کیا اور توسیعی پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ مزار کمپلیکس میں واقع دفاتر باہر منتقل کرکے بیسمنٹ اور قوالی ہال کی توسیع کی جائے گی۔ داتا دربار کے گرد اراضی واگزار کرواکر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے داتادربار میں 24گھنٹے لنگر خانے جاری رکھنے کیلئے انتظامات کی ہدایت کردی ۔
محسن نقوی کاکہنا تھاکہ حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے مزار کے اردگرد کے علاقے کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے گا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت ہجویری ہال میں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں بزرگان دین کے 9مزاروں کی اپ گریڈیشن پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس میں اُچ شریف میںعقیدت مندوں کیلئے ٹورسٹ ٹریل بنانے کی تجویز پر اتفاق ہوا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے داتادربار حاضری دی،چادرچڑھائی،پھول نچھاور کئے۔ملکی سالمیت،استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔