ارباب عالمگیر ، اہلیہ عاصمہ ارباب نے پیپلزپارٹی کوخیربادکہہ دیا

ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ عاصمہ ارباب نے پیپلزپارٹی کوخیربادکہہ دیا
کیپشن: Arbab Alamgir and his wife Asma Arbab bid farewell to the PPP

ایک نیوز: پشاور سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب پیپلزپارٹی کو خیر باد کہہ گئے۔
 عاصمہ ارباب کاصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں تھے، ان پالیسیوں کی وجہ سے آج خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی چھٹے نمبر پر آچکی ہے۔ مرکزی ڈپٹی اطلاعات کےعہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔
 عاصمہ ارباب کاکہنا تھاکسی دوسری جماعت میں ابھی شامل نہیں ہوئے، مشاورت جاری ہے۔