ویب ڈیسک:سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانےکا فیصلہ درست نہیں ۔ بابر کی تضحیک ہوئی ۔کرکٹرز کو احترام اور عزت دی جائے۔
جاوید میانداد کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ ملک کے سب سے بڑے کھلاڑی کی تضحیک کی گئی ۔ بابر کے ساتھ کوئی تگڑا منیجر رکھا جاتا تاکہ وہ مضبوط کپتان بنتا، ائیر مارشل نورخان نے مجھے کپتان بناکر مشتاق محمد کو منیجربنایا تھا، بابر جیسے بڑے کھلاڑی کے ساتھ پی سی بی کا حالیہ سلوک افسوس ناک ہے۔
جاوید میانداد کاکہنا تھاکہ ہمیں عبدالحفیظ کاردار جیسے ایڈمنسٹریٹرز کی ضرورت ہے، سلیکشن کمیٹی میں جونیئر اور کم تجربہ کار کرکٹر کی تقرری حیران کن ہے۔ بابر اعظم کی تکنیک میں معمولی خامی ہے، وہ کریز پر جاکر بولر پر اٹیک نہیں کرتا ہے جس کی وجہ سے اس کی بیٹنگ میں تسلسل دکھائی نہیں دیتا، بابر میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے لیکن اسے اپنے انداز میں تھوڑی سی تبدیلی لانا ہوگی، اسے فائن ٹیو ننگ کی ضرورت ہے۔ بابراعظم ایک طریقے سے کھڑی ہوئی باڈی سے بیٹنگ کرتا ہے، سیدھا باڈی سے گھٹنے کا مڑنا ضروری ہے۔
سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد کا کہنا تھاکہ وہ لوگ کرکٹ چلارہے ہیں جن کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے غلط فیصلے ہورہے ہیں، سیاسی اثر و رسوخ سے پی سی بی میں آنے والے کھیل کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں، سیاسی لوگ سیاست تک محدور رہیں ۔
جاوید میانداد نے بابراعظم کی کپتانی چھوڑنے کی مخالفت کردی
Nov 18, 2023 | 17:52 PM