بھارتی بولر شامی کی اہلیہ شوہرکیخلاف بول پڑی

بھارتی بولر شامی کی اہلیہ شوہرکیخلاف بول پڑی
کیپشن: Indian bowler Shami's wife spoke against her husband

ویب ڈیسک:بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر محمد شامی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ کاش وہ اچھے کرکٹر کی طرح اچھے انسان، شوہر اور باپ بھی ہوتے۔
 محمد شامی کی اہلیہ کا انٹرویو میں کہنا تھاکہ کبھی کبھی دل میں یہ باتیں آتی ہیں کہ انہیں کرکٹر کی طرح اچھا انسان بھی ہونا چاہیے تھا، لوگوں کو ہماری پروفیشنل لائف اور ذاتی زندگی الگ رکھنی چاہیے۔شامی کی غلطیوں، لالچ اور گندے دماغ کی وجہ سے ہم تینوں کو یہ سب جھیلنا پڑ رہا ہے، شامی زیادہ پیسوں اور ان کی نمائش کرکے اپنی مشکلات چھپانے کی کوشش کررہا ہے، لیکن میں کسی چیز کو چھپاتی نہیں ہوں۔
حسین جہاں کاکہنا تھاکہ ظاہر ہے خوشی تو ہورہی ہے کہ بھارت فائنل میں پہنچا، اب امید ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ ورلڈکپ ہمارے ملک کے نام رہے۔
واضح رہے کہ شامی نے اب تک ون ڈے ورلڈکپ میں 23 وکٹیں حاصل کی ہیں ، ان کی تباہ کن بولنگ نے اس ایونٹ میں ٹیم انڈیا کو کئی میچز جتوائے جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں بھی محمد شامی نے 57 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ 2014 میں محمد شامی نے ماڈل حسین جہاں سے شادی کی تھی تاہم اب شامی اور ان کی اہلیہ کےدرمیان 2019 سےکیس چل رہا ہے۔