آئی سی سی نے ورلڈ کپ فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا

آئی سی سی نے ورلڈ کپ فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا
کیپشن: ICC has announced the officials for the World Cup Final

 ویب ڈیسک :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا۔
ورلڈ کپ فائنل میں تجربہ کار جوڑی رچرڈ ایلنگ ورتھ اور رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ جوئیل ولسن تھرڈ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔کرس گیفانی فورتھ امپائر جبکہ اینڈی پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔
ورلڈ کپ فائنل میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کل مدمقابل ہوں گی۔
دوسری جانب میدان میں شائقین کرکٹ کو لطف اندوز کرنے کیلئے بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد کرے گی۔
میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔