محمد یوسف کوپاکستان کرکٹ بورڈ میں عہدہ مل گیا

Nov 18, 2023 | 17:18 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈنے سابق کپتان محمد یوسف کو انڈر19کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

محمد یوسف کا پہلا اسائنمنٹ 8 سے 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والا انڈر19 ایشیاکپ اور 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والا انڈر 19 ورلڈکپ ہوگا۔ سابق کرکٹر محمد یوسف پہلے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھاچکے ہیں۔
سابق کرکٹر کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کریئر میں 7 ہزار 530 ٹیسٹ رنز اور 9 ہزار 720 ون ڈے رنز اسکور کیے۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
سابق کپتان محمد یوسف کاکہنا تھاکہ اہم ذمہ داری ملنے پرکرکٹ بورڈ کاشکر گزار ہوں۔

مزیدخبریں