پی این این : سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمر ایوب خان نے والد کے انتقال پر اپنی روپوشی ختم کردی۔ والدکے جنازے کو کندھا دیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کو آبائی گاؤں ریحانہ میں والد اورسابق آرمی چیف و صدر پاکستان فیلڈ مارشل ایوب خان کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ وہ گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے پر وفات پا گئےتھے ۔ ان کی نماز جناز ہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔
گوہر ایوب خان سابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان کے والد تھے۔
سانحہ 9 مئی کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان پر متعدد کیسسز بنے جب کہ عدالت انہیں اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے۔وہ 6 ماہ سے روپوش تھے۔ لیکن اپنے والد کے سفر آخرت میں شرکت کے لئے وہ تمام خدشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آبائی گاؤں ریحانہ پہنچ گئے ۔