گجرات: بااثر نوجوانوں کا غریب ریڑھی بان پر تشدد، برہنہ کرکے معافی منگواتے رہے

Nov 18, 2023 | 15:50 PM

ایک نیوز: گجرات میں بااثر نوجوانوں کی جانب سے غریب ریڑھی بان پر تشدد اور زیادتی کی ویڈیو مںظر عام پر آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دولت نگر کے رہائشی سہیل نامی نوجوان کو بااثر افراد نے پرانی رنجش پر اغواء کیا۔ جس کے بعد اسے برہنہ کر کے تشدد اور زيادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر افراد نہ صرف غریب نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں بلکہ اس کی جانب سے بار بار معافی مانگنے کے جواب میں بھی اس پر مغلظات بک رہے ہیں۔ 

متاثرہ خاندان نے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آنے اور ملزمان کی واضح شناخت کے باوجود پوليس ابھی تک مجرموں کو پکڑنے ميں ناکام رہی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-11-18/news-1700304729-7994.mp4

مزیدخبریں