تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق ملنا چاہیے، راناثناءاللہ

تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق ملنا چاہیے، راناثناءاللہ
کیپشن: All political parties should get the right to participate in elections, Ranasanaullah

ایک نیوز: سابق وفاقی وزیرداخلہ راناثناءاللہ نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق ملے۔ لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص جس نے جرم کیا ہے اسے صرف اس لیے نہ پکڑا جائے کہ اس نے الیکشن میں حصہ لینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ اگلےہفتے  نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کی میٹنگ ہوگی، شیڈول جاری ہوتےہی انتخابی مہم شروع کردیں گے، ہمارے پاس ہرحلقےمیں ایک سےزائد امیدوارہے ، ہم نےبھرپوراندازمیں الیکشن کمپین کومنظم اورمتحرک اندازمیں چلانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین کےحوالےسےنوازشریف ہرضلع میں جلسہ کریں گے، ملک کوبحرانوں سےنکال کرترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، عوام نےاپنےمینڈیٹ سےہمیں سکت دینی ہے، امید ہےعوام ہمیں مینڈیٹ دے گی، عوام جسےمنتخب کریں گےوہی حکومت بنائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا   کہ بلاول بھٹو صرف بمباری کررہےہیں حل پیش نہیں کررہے ، تنقید کا ہم برا نہیں مناتے، جنہوں نےہمارے خلاف الیکشن لڑنا ہےانہیں تنقید کا پورا حق ہے، گزشتہ پونےچارسال اپوزیشن کوکہا گیا چھوڑوں گا نہیں، اس ماحول میں ہمیں داخل نہیں ہونا چاہیے،  پارٹی سروے کےمطابق ہماری الیکشن میں پوزیشن بہترہے، الیکٹ ایبل ہونا کوئی گالی نہیں ہے، الیکٹ ایبل پرحلقےکی عوام اعتماد کرتی ہے، جوکچھ ہمارےساتھ2018میں ہوا غلط تھا نہیں ہونا چاہیےتھا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف کےخلاف جھوٹےکیسزپر انہیں سرخروہونا چاہیے، اگرکوئی کیسزمیں رکاوٹ بنتی ہےتواسےدورکریں گے، نوازشریف نےجووعدے کیےانہیں پورا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی سےمتعلق مسائل سےآگاہ ہوں، بلوچستان کوہم نےساتھ لیکرچلنا ہے اورحالات کےتناظرمیں بلوچستان میں ریاست کےخلاف ہتھیاراٹھانےوالوں کومعاف کیا گیا، سازش کرنیوالے ایسا پراجیکٹ لائے جو موجودہ حالات کی وجہ بنے ، ایسی حکومت ہو جس کےپاس اکثریت اورپانچ سال کا مینڈیٹ ہو ، پانچ سال کا مینڈیٹ رکھنےوالےہی مسائل حل کرسکتےہیں۔