ایک نیوز: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر اور جہانگیر ترین کی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور اکنامک ریفارمز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ امریکی سفیر اور آئی پی پی کی قیادت کے درمیان آئندہ عام انتخابات بارے بھی بات چیت ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین نے انسانی حقوق کے حوالے سے بھی اپنا مؤقف سامنے رکھا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین کا کہان تھا کہ آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے۔ آئی پی پی قیادت بھرپور انداز سے اپنی انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کرچکی ہے۔
امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔