جسمانی ریمانڈ سے زندگی کو خطرہ ، پرویز الہی کی سپریم کورٹ میں درخواست

pervaiz elahi
کیپشن: pervaiz elahi
سورس: google

ایک نیوز : سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے جسمانی ریمانڈ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ پرویز الہی نے جسمانی ریمانڈ کے سیشن جج اور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیل دائر کردی۔
پرویز الہی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ مسجٹریٹ نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کیا۔  سیشن جج اور لاہور ہائیکورٹ نے اپیل میں جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ دیا۔ جسمانی ریمانڈ بنیادی حقوق کے منافی ہے۔  جسمانی ریمانڈ سے جسمانی ذہنی تشدد اور زندگی کو خطرہ ہے۔ پرویز الہی نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔  پرویز الہی کیطرف سے عامر سعید راں نے اپیل سپریم کورٹ دائر کی