لاہور: مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک 6 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی

لاہور: مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک 6 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی
کیپشن: Lahore: 6 robbers killed in alleged police encounter have been identified

ایک نیوز: لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ہونے والے آج کے مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ایک ڈاکو کی شناخت علی رضا ولد منشا قوم تھیم کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ میاں چنوں 15/ایل ضلع خانیوال کا رہائشی تھا۔

دوسرے ڈاکو کی شناخت عمران ولد اللہ دتہ قوم مہر کے نام سے ہوئی جو کہ 102/EB تھانہ شیخ فاضل تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کا رہائشی تھا۔ 

اسی طرح ایک ڈاکو کی شناخت چاند ولد عبد المجید قوم موچی سکنہ ضلع وہاڑی  اور چوتھے ڈاکو کی شناخت علی رضا ولد رحمت علی قوم رانا راجپوت سکنہ چک نمبر  102/EB تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ پانچویں ڈاکو کی شناخت وسیم عرف چھیما ولد شریف سکنہ چک 102/EB تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی اور چھٹے ڈاکو کی شناخت وسیم ولد نامعلوم سکنہ وہاڑی کے نام سے ہوئی ہے۔

 ڈاکوؤں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کی جا رہی ہیں۔