الیکشن2024: الیکشن کمیشن ڈیٹا نادرا کے کمپیوٹر میں محفوظ کرے گا

election 2024
کیپشن: election 2024
سورس: google

ایک نیوز : عام انتخابات 2024 کے نتائج۔ عام انتخابات کے نتائج کی تیاری الیکشن کمیشن کی ذمہ داری، حتمی کنٹرول نادرا کے پاس۔ الیکشن کمیشن کے پاس ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے اپنا سرور ہی موجود نہیں۔ الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لیے نادرا کے سرور کا سہارا لے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا کے درمیان سرور ہوسٹنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ الیکشن کمیشن نادرا کے سرور ہوسٹنگ کی مد میں رینٹ ادائیگی کرے گا۔ عام انتخابات کے نتائج کیلئے نیا سافٹ وئیر الیکشن مینیجمنٹ سسٹم کے ذریعے تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم ڈیجیٹل اور مینیوئل طریقوں سے چلایا جائے گا۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں ای ایم ایس کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے متختلف اضلاع میں ریجنل الیکشن کمشنرز، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے تجربہ کیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریذائیڈنگ افسران اپنے پولنگ سٹیشن کے نتائج ریٹرننگ افسران کو بھجوائیں گے۔  ریٹنرننگ افسران رزلٹ تیار کر کے ڈیجیٹل اور مینیول طریقے سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا جبکہ ہر ریٹرننگ افسر کو چار چار ڈیٹا انٹری آپریٹرز دیے جائیں گے۔  الیکشن کمیشن نے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو ٹریننگ دے دی ہے۔ ای ایم ایس سسٹم جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ای ایم ایس کے ذریعے نتائج انٹرنیٹ اور بغیر انٹرنیٹ کے بھی بھیجیں جا سکیں گے