چار شہریوں کا قتل کیس ، ایم کیو ایم لندن کے 4 مبینہ دہشت گرد بری

mqm london
کیپشن: mqm london
سورس: google

 ایک نیوز : انسداد دہشتگردی عدالت نے  ایم کیو ایم لندن کے 4 مبینہ دہشت گردوں کو بری کردیا ۔ ان چاروں پر چار شہریوں کےقتل کا الزام تھا۔

 رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت  نے چار شہریوں کے قتل کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ 

ملزمان فرحت عباس ،شاہزیب،مجتبی اور حماد جنہیں  مبینہ  طور پر ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد قراردیا گیا تھا  کے خلاف پراسیکیوشن پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

ملزمان کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان  کے خلاف استغاثہ کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکا ہے۔

پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے 19 اکتوبر 2012 کو مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں شہریوں پر حملہ کیا۔ جس میں چار شہری عمیر، عبدالشکور ، کامران اور اسداللہ جاں بحق ہوگئے تھے۔ جبکہ ملزمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ شہریوں پر حملہ حماد صدیقی اور ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کے حکم پر کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کے وکیل کے موقف سے اتفاق کرتےہوئے قراردیا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان پر جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ اس لئے ملزمان کو بری کیا جاتا ہے ۔