لاہور میں 12 اسموگ کنٹرول ٹاور لگانے کا فیصلہ

Nov 18, 2023 | 13:03 PM

ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پیٹرول سے چلنے والی موٹرسائیکلوں کی فروخت پر پابندی لگانے جارہی ہے۔ جس کے بعد اب صرف الیکٹرک بائیکس ہی خریدی جائیں گی۔ 

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں 12 اسموگ ٹاور لگانے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ اسموگ سے نمٹنا قومی ذمہ داری ہے۔ جس کے لیے ہر طبقے کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا، پنجاب حکومت ہروہ اقدام اٹھارہی ہےجوانسانی بس میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سےاپیل ہے کہ وہ ماسک پہنیں، لاہور میں 12 مقامات پر اسموگ ایئرفلٹر آئیونائز ریونٹس لگائے جائیں گے، مصنوعی بارش برسانے کے لئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بیجنگ میں اسموگ کا خاتمہ کرنے والی چینی ماہرین کی ٹیم جلد لاہور کا دورہ کرے گی، پنجاب حکومت کی ایک اور خصوصی ٹیکنیکل ٹیم بدھ کو الماتا روانہ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن میں چنگ چی رکشوں کی فری رجسٹریشن کی جائے گی، غیر رجسٹرڈ چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔ جب کہ سرکاری سطح پر فیول موٹرسائیکل خریدنے پر پابندی لگائی جارہی ہے، لہٰذا اب الیکٹرک بائیک ہی خریدی جائیں گی۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے مزید کہا کہ پنجاب میں پہلی بار انوائرمینٹل لیب قائم کی جائے گی۔ لاہور سمیت تمام ا ضلاع میں غیر معیاری فیول کی چیکنگ تیز کردی اور غیر معیاری پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 10فیصد فصلوں کی باقیات کو جلایا جاتا ہے جب کہ بھارت میں 90 فیصد فصلوں کی باقیات جلائی جاتی ہیں۔

مزیدخبریں