ایک نیوز: پاکستان سے نکالے جانے کے خوف میں غیرقانونی مقیم افغان باشندے نے مبینہ خودکشی کی کوشش کرلی۔ جسے پولیس کی جانب سےناکام بنادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں افغانی شہری کی پکڑے جانے کے بعد پناہ گاہ میں خود کشی کی کوشش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوکاڑا کے تھانہ صدر کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1 افغانی کو گرفتار کر لیا۔
افغانی کی شناخت داؤد خان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کی گرفتاری سے بچنے کے لیے افغانی نے مبینہ خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس نے افغانی کو باحفاظت پناہ گاہ میں منتقل کر دیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد افغانی کو افغانستان بھیجا جائے گا۔