لاہور: گھر میں ڈکیتی کی کوشش، پولیس کی بروقت کارروائی، 6 ڈاکو ہلاک

Nov 18, 2023 | 11:56 AM

ایک نیوز: لاہور میں ڈاکوؤں کی گھر میں ڈکیتی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلح ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھسے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن میں ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں کا پولیس  سے سامنا ہوگیا۔ اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹنے والے 6 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ 

بتایا گیا ہے کہ ڈاکوؤں کے گھر گھسنے کے بعد ڈاکٹر عباد کی بیٹی نے ون فائیو پر کال کی۔ 

ڈاکوؤں کی گھر میں لوٹ مار کرنے کے اطلاع پر تھانہ سمیت سی آئی اے ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 45 منٹ تک ڈاکوؤں اور پولیس پارٹی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جوابی فائرنگ میں تمام ڈاکو مارے گئے۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق تمام یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ 

اس وقت فرانزک اور نادرا کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

مزیدخبریں