نواز شریف رواں ماہ کے اختتام پر سندھ کا دورہ کریں گے

Nov 18, 2023 | 11:43 AM

ایک نیوز: عام انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں ن لیگ نے الیکشن مہم کا آغاز کردیا ہواہے۔ جس کے تحت نوازشریف نومبر کے آخری ہفتے میں سندھ کا دورہ کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے دورہ سندھ کو صوبائی صدر بشیر میمن حتمی شکل دے رہے ہیں۔ 

لیگی ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران متعدد شخصیات ن لیگ میں شامل ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ نوازشریف پیر پگاڑا سمیت ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔

مزیدخبریں