ایک نیوز: عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت سامنے گئی ہے۔ جہاں عدالت نے 9 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کردی ہیں۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
عدالت نے وقاص یونس،عامر علی سمیت نو ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔ عدالت نے نو ملزمان کی ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کیں۔
ملزمان میں عمر ،شبیر ،خالد شریف ،دانش اقبال ،محمد اویس ،زوار زاہد شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔