ایک نیوز: چکوال تھانہ صدر کی حدود چوآچوک میں واقع مدرسے میں اپنے ہی معلم کے ہاتھوں 14 کم عمر طلباء جنسی درندگی کا نشانہ بن گئے۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں کم عمر طلباء کے ساتھ بدفعلی کا اسکینڈل سامنے آگیا۔ چوآ چوک میں واقع مدرسے میں 2 اساتذہ نے 14 طلباء کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
مدرسے میں تدریس کی غرض سے زیرتعلیم طلباء اپنے ہی معلم کے ہاتھوں جنسی استحصال کا شکار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے 14 طلباء کے ساتھ بدفعلی کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا۔ بد فعلی کا بڑا واقعہ رپورٹ ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور ڈی پی او نے واقعت کا نوٹس لے لیا۔
ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے وقوعہ میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ڈی پی او کیپٹن (ر) واحد محمود کے مطابق ایک ملزم کو جاتلی جبکہ دوسرے کو میانوالی سے گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ طلباء کا میڈیکل کروایا جارہاہے۔