ایک نیوز: مہنگائی کا طوفان روکنے کے لئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام۔ دی پنجاب پرائس کنٹرول اسیشنل کموڈیٹیز آرڈنینس جاری کردیا گیا۔ آرڈنینس کے تحت پرائس کنٹرول کونسل قائم کردی گئی ہے۔
وزیر صنعت پرائس کنٹرول کونسل کا چیئرپرسن ہو گا۔ پرائس کنٹرول کونسل اشیا ضرورت کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔ پرائس کنٹرول کونسل ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کر سکے گی۔
پرائس کنٹرول کونسل ضلع کی سطح پر اشیا کی آمد اور اخراج کاریکاڈ مرتب کرے گی۔ اس کے علاوہ پرائس کنٹرول کونسل اشیاء فروخت کرنے والوں کو نرخ نامہ آویزاں کرنے کی پابند کرے گی۔
پرائس کنٹرول کونسل میں وزیر زراعت ۔ وزیر خوراک چیف سیکرٹری ۔سیکرٹری ہوم۔سیکرٹری خوراک۔سیکرٹری زراعت اور دیگر شامل ہوں گے۔ اس آرڈیننس کے بعد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اب حکومت پنجاب کے تحت کام کریں گے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اس سے قبل وفاقی حکومت کے قانون پر عمل کررہے تھے۔