ایک نیوز: پنجاب گروپ آف کالجزکے طلبہ اور فیکلٹی نے اوکاڑہ گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ طلبہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز کے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
انہیں فوج کے ملک وقوم کے لیے کلیدی کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ طلبہ کو اسالٹ کورس کی نمائش کروائی گئی جس سے وہ خوب لطف اندوز ہوئے۔ اس کے علاوہ طلبہ کو نشانہ بازی کے طریقہ کار اور مختلف ٹینکوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ جنگ کے دوران نہر اور دریا عبور کرنے کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔
اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پر بہت سی ایکٹوٹیز دکھائی گئی ہیں۔ ہم نے عسکری ٹریننگ بھی دیکھی اور پاک فوج کے وطن عزیز کے لیے جذبے نے ہمیں بہت متاثر کیا ہے۔
ہماری افواج ہمارا فخر ہیں اور انشا ء اللہ ہم بھی پاک فوج میں شمولیت اختیار کرکے اپنے وطن کی خاطر جان قربان کریں گے۔