حنا الطاف سے طلاق کی خبریں، آغا علی نےخاموشی توڑدی

Nov 18, 2023 | 07:42 AM

ویب ڈیسک: پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارآغاعلی نے اپنی اور اداکارہ حنا الطاف کی طلاق کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق اداکارآغاعلی اورحناالطاف کی علیحدگی کی خبریں ایک بارپھرسےگردش کررہی ہیں۔
حال ہی میں آغاعلی نےویڈیواینڈفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں جوکہ کسی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی تھیں۔

اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے آغا علی سے پوچھا کہ”آغا! میں آپ کی بہت بڑی مداح تھی، مجھے سمجھ نہیں آرہا لوگ آپ کو ریڈ فلیگ (پریشان کُن عندیے) کیوں کہتے ہیں؟ ہمیں اس کی وضاحت چاہیے“۔
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ”کون لوگ؟ وہ لوگ ایسا کہتے ہیں جو یہ بھی نہیں جانتے کہ میں کون ہوں اور حقیقت میں کیا ہوں؟ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ دوسروں کو نیچے گِرانے کی کوشش کرتے ہیں“۔
آغا علی نے کہا کہ ”یہ دُنیا حسد سے بھری ہوئی ہے، میں کبھی ایسے لوگوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی آپ ان پر توجہ دیں، ہمیشہ اپنی ذات پر بھروسہ رکھیں اور زندگی کے ہر تجربے پر یقین رکھیں“۔
”ریڈ فلیگ“ کا مطلب کیا ہے؟
”ریڈ فلیگ“ کا مطلب پریشان کن عندیے ہے یعنی وہ پریشانیاں جن کی وجہ سے مستقبل میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،”ریڈ فلیگ“ کالفظ اکثر نئے شادی شدہ جوڑوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی حنا الطاف اور آغا علی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر اداکار آغا علی نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ آج کل ایسی خبروں کا انتظار کررہے ہیں کہ شوبز کی کون سی جوڑی کب الگ ہوجائے گی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی ہے۔
واضح رہے کہ آغا علی اور حنا الطاف 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

مزیدخبریں