آسٹریلوی سائنسدانوں کاکمال،مکڑیوں کی48نئی اقسام دریافت کرلیں

آسٹریلیوی سائنسدانوں کاکمال،مکڑیوں کی48نئی اقسام دریافت کرلی
کیپشن: Australian scientists discovered 48 new species of spiders

ویب ڈیسک:آسٹریلیوی سائنسدانوں نے مکڑیوں کی48 نئی اقسام کا پتہ لگایا ہے، یہ مکڑیاں بہت تیزی سے حرکت کرتی ہیں اور صرف رات میں متحرک ہوتی ہیں۔ مکڑی کی یہ مختلف انواع و اقسام زمین پر ہی اپنا شکار کرتی ہیں۔ 
آسٹریلیا کے کوئنزلینڈ میوزیم میں کی جانے والی اس تحقیق کے مطابق مکڑی کی یہ اقسام حشرات ارض کے میچر جیڈی خاندان کا حصہ ہیں اور یہ مختلف ماحول خشک، ریگستان اور آسٹریلیا کے یوکلائپٹ جنگلات (آسٹریلیا اور دنیا کے مختلف علاقوں میں پایا جانےوالا ایسا جنگلی درخت جو تیزی سے بڑھتا ہے اور ہمیشہ سرسبز و شاداب رہتا ہے) سے لے کر ساحلی علاقوں کے خودرو پودے انکا پسندیدہ ماحول ہے۔ 
عشروں پر مبنی اس تحقیق کی قیادت ماہر آثار قدیمہ رابرٹ راوین نے کی، انکا کہنا تھا کہ مکڑیوں کی اس نئی قسم کی دریافت حیرت انگیز نہیں لیکن جو تعداد دریافت ہوئی ہے وہ ضرور حیران کن ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ مکڑی کی ان اقسام کی جسمانی لمبائی10 ملی میٹرز تک ہے۔ جو کچھ اس تحقیق میں بتایا گیا ہے میں جانتا ہوں وہ کافی ہیں لیکن انکی تعداد میرے اندازے بہت زیادہ ہیں۔