مٹیاری:پرانی دشمنی پرگولیاں چل گئیں،1شخص جاں بحق

Nov 18, 2023 | 04:51 AM

ایک نیوز:مٹیاری میں پرانی دشمنی پرگولیاں چل گئیں،ایک شخص موقع پرجاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق مٹیاری کےشہرسعیدآبادکےنواحی گاؤں رمضان اُنڑمیں اُنڑبرادری کےدوگروپوں میں تصادم کےنتیجےمیں ایک شخص جان کی بازی ہارگیا۔
پولیس کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس موقع واردات پرپہنچ گئی اورلاش کوہسپتال منتقل کردیامقتول کی شناخت گلشیرعلی کےنام سےہوئی ہے۔
پولیس کےمطابق دونوں گروپوں میں پرانی دشمنی تھی جس کی بناپرجھگڑاہوااورگولیاں چل گئیں،جس کےنتیجےمیں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیاوقوعہ کےبعدملزمان موقع واردات سےفرارہوگئے۔

مزیدخبریں