نائیجیرین خاتون نے لمبی وگ بناکرگینیز ورلڈ ریکارڈزاپنےنام کرلیا

Nov 18, 2023 | 04:27 AM

ویب ڈیسک:نائیجیرین خاتون نے11 دن میں ہاتھ سے1152 فٹ اور5 انچ لمبی وِگ بنا کر گینیزورلڈریکارڈاپنےنام کرلیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پیشہ ور وگ ساز خاتون ہیلن ولیم نے ہاتھ سے دنیا کی سب سے بڑی وگ بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔
 ہیلن ولیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کارنامے کے لیے بالوں کے1000 بنڈل، بالوں کے اسپرے کے12 کین، ہیئر گلو کی35 ٹیوب اور6250 بالوں کی کلپس کا استعمال کیا۔
ہیلن ولیم نے گینیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کے لیے مواد کو ڈھونڈنا آسان نہیں تھا۔ وگ سازی کے تجربے نے ان کےاس کارنامے میں بہت مدد کی۔
ہیلن وگ سازی کے پیشے سے تقریباً آٹھ سال سے وابستہ ہیں اور ہر ہفتے 50 سے300 کے درمیان وگ تیار کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سیکڑوں طلبا کی تربیت کی ہے جبکہ ہزاروں وگ بنائی ہیں۔

مزیدخبریں