امریکی لائبریری کی خوش قسمتی، 30سال بعدکتاب لوٹادی گئی 

امریکی لائبریری کی خوش قسمتی، 30سال بعدکتاب لوٹادی گئی 
کیپشن: Fortune of American library, book returned after 30 years

ویب ڈیسک:امریکی لائبریری سےجاری کتاب تقریباً30سال بعدواپس لوٹادی گئی۔
 امریکی ریاست میسوری میں قائم سینٹ چارلس سٹی کاؤنٹی لائبریری کے ترجمان کےمطابق سینڈرا بوئنٹن کی کتاب”بٹ ناٹ دی ہِپوپوٹَمس“ کو حال ہی میں وِنگ ہیون برانچ میں جمع کرایا گیا۔
ترجمان لائبریری کا کہنا تھا کہ یہ کتاب اگست1993 میں لوٹائی جانی تھی۔ لائبریری کی ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ لائبریری واپسی میں کبھی تاخیر نہیں ہوتی بالخصوص اس وقت جب جرمانہ عائد نہیں کیا جاتا۔ اس کتاب کو دوبارہ دیکھ کر خوشی ہوئی لیکن اس سے بھی زیادہ خوشی گاہک کو لائبریری واپس آنے پر خوش آمدید کرنے کی ہوئی۔