ویب ڈیسک:مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی سخت پابندیوں کے باعث مسجد اقصٰی میں جمعہ کی نماز میں صرف4 ہزار کے قریب نمازی شامل ہوسکے۔
تفصیلات کےمطابق 7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی فورسزکی دہشتگردی کاسلسلہ عروج پرہےجس کی وجہ سےاب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں اکثریت خواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی فوج کی بربریت کی وجہ سےمسجداقصیٰ کی طرف جانےوالےراستوں کوبندکردیاگیاتاکہ نمازجمعہ میں کم افرادشرکت کرسکے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصٰی کی جانب جانے والے اہم راستوں اور گزر گاہوں کو بند کر دیا تھا۔
عرب میڈیا کے مطابق سیکڑوں نمازیوں کو مسجد اقصٰی جانے والی راہداریوں پر نماز جمعہ ادا کرنی پڑی، جبکہ سڑکوں اور راہداریوں میں نماز پڑھنے والوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے وحشیانہ تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے اور دیگر علاقوں سے آنے والے نمازیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کی جانب جانے والی ہائی وے پر نماز جمعہ ادا کی۔
مسجداقصیٰ میں نمازجمعہ اداکرنےوالوں پراسرائیلی بربریت
Nov 18, 2023 | 03:51 AM