ویب ڈیسک:بھارتی خاتون شہری نےکہاہےکہ غزہ میں لوگ مر رہے ہیں۔ شہری عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں اور کوئی انہیں نکالنے والا بھی نہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں کی تعدادمیں لوگ شہیدہوچکےہیں،جس میں اکثریت خواتین اوربچوں کی ہے۔
غزہ سے انخلا کے بعد قاہرہ پہنچنے پر بھارتی شہری لبنیٰ نذیر کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ وہ اپنی بیٹی کےساتھ کل غزہ چھوڑنےمیں کامیاب ہوگئی ہیں۔
بھارتی شہری کا مزید کہنا تھا کہ میں بھارتی شہری ہوں اور میں نے غزہ کی پٹی سےانخلاء کےلیے درخواست دی تھی۔
لبنیٰ نذیر کاغزہ کی افسوسناک صورتحال بیان کرتے ہوئے کہناتھاکہ وہاں لوگ مر رہے ہیں۔ شہری عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہیں اور کوئی انہیں نکالنے والا بھی نہیں ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خراب ہے، ہمارے پاس پانی اور بجلی نہیں تھی جبکہ انٹرنیٹ اور کمیونی کیشن کی صورتحال بھی انتہائی خراب تھی۔