بڑی خبر :سعودی عرب اور چین سے قرضے کی تجدید ہوگئی

Big news: Loans from Saudi Arabia and China have been renewed
کیپشن: Big news: Loans from Saudi Arabia and China have been renewed

ایک نیوز نیوز :وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے بتایاکہ سعودی عرب اور چین سے قرضے کی تجدید ہوگئی ۔
میڈیا روپورٹس کے مطابق ڈاکٹر عائشہ غوث پاشانےکہا کہ چین اور سعودی عرب سے ہم جس قرضے کی تجدید چاہتے تھے وہ ہوگیا ہے ۔ سعودی عرب نے حال ہی میں تین ارب ڈالر ہمارے رول اوور کر دیے ہیں ۔دوسری جانب چین نے جو ہماری رول اوور کی ضروریات کو نہ صرف پورا کیا بلکہ اسے وسعت دینے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ان تمام چیزوں کا ایک پراسس ہوتا ہے اور یہ نہیں ہوسکتا کہ اعلان ہوا اور سب کام ہوجائیں اس میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔

ان کا کہناتھا کہ  آدھے کاروبار بغیر کسی ٹیکس سے چل رہے ہیں۔پاکستانی ٹیکس پیئرز کو سوچنا چاہئے ملکی معیشت میں ان کا حصہ ہونا چاہئے،ان کاکہناتھا کہ ایف بی آر کو اپنی پالیسی بدلنے کی ضرورت ہے ، ایف بی آر کو نئے ٹیکس نادہندگان کو رجسٹر کرناچاہئے ،وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہاکہ ملک ڈیفالٹ ہونے کا کوئی اندیشہ نہیں، حکومت میں آئے تو ڈیفالٹ کے بادل منڈلا رہے تھے ، حکومت میں آئے تو آئی ایم ایف کا پروگرام بند تھا، اب شرع ہو چکاہے ، اس وقت ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔