ایک نیوز نیوز: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو انگلینڈ کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ چیف سلیکٹر چیتن شرما سمیت تمام ارکان کو ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر فارغ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے شرمناک شکست کے بعد ٹیم میں بھی چھانٹی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بہت سے سینئر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے باہر ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشون نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آخری میچ کھیلا ہے جبکہ دنیش کارتک بھی ٹیم سے باہر ہوں گے۔ دوسری جانب روہت شرما اور کوہلی کے مستقبل کا فیصلہ ان پر ہی چھوڑ دیا گیا ہے۔