یوکرین تنازع کا حل، پوپ فرانسس نے ثالثی کی پیشکش کردی

Nov 18, 2022 | 22:43 PM

ایک نیوز نیوز: گزشتہ کئی ماہ سے جاری روس یوکرین کی جنگ میں اب ایک نیا موڑ آیا ہے۔ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے یوکرین تنازع کے حل میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق   پوپ فرانسس کا کہناہے کہ وہ امن کے خواہاں ہیں، ہر شخص کو تشدد ختم کرنے اورغیر مسلح ہونے کا عزم کرنا چاہیے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ ویٹی کن یوکرین تنازع پر روس ، یوکرین کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے، ہم امن چاہتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو امن پسند ہونا چاہیے،حقیقی امن بات چیت سے ہی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری سے روس اور یوکرین کی جنگ جاری ہے۔

مزیدخبریں