چین اور آذربائیجان سے 60 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کافیصلہ

چین اور آذربائیجان سے 60 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کافیصلہ
کیپشن: Import of 60 thousand metric tons of urea from China and Azerbaijan

ایک نیوز نیوز:اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چین سے حکومتی سطح پر ایک لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن اور آذربائیجان سے حکومتی سطح پر 35 ہزارمیٹرک ٹن یوریا کی درآمدکی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ  سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وزیر پاور خرم دستگیر خان، وفاقی وزیر صنعت وپیداوار مخدوم سید مرتضیٰ محمود، وزیرمملکت خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا، وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک، معاون خصوصی طارق باجوہ، معاون خصوصی ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، چیئرمین ایس ای سی پی، وفاقی سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر سینئر حکومتی افسران نے شرکت کی۔وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کی خریداری سے متعلق سمری پیش کی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وزارت نے چین کی فرمز کی جانب سے کم ترین قیمت پر یوریا کی فراہمی سمیت مختلف تجاویز پر مذاکرات کئے ہیں۔

ای سی سی نے معاملہ پر تفصیلی بحث کے بعد چین سے حکومتی سطح پر ایک لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن یوریا اور آذربائیجان سے حکومتی سطح پر میسرز سوکار سے 35 ہزار میٹرک ٹن یوریا کی درآمد کی اجازت دیدی، ای سی سی نے ملکی ضروریات کیلئے مزید یوریا درآمد کرنے کے ضمن میں قابل عمل آپشنز دیکھنے کی بھی ہدایت کی۔

ای سی سی نے وزارت توانائی، پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) / گیس آئل پریمیم کے بارے میں جمع کرائی گئی سمری پر غور کیا۔

ای سی سی نے ملک میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارش کی کہ پی ایس او کا ایچ ایس ڈی کے لیے اوسط پریمیم کو کے پی سی اور سپاٹ قیمتوں کا حساب کتاب وفاقی حکومت کی قابل اطلاق پالیسی رہنمائی کے مطابق لاگو کیا جا سکتا ہے اور ہائی سپیڈ ڈیزلچ آئل درآمد کرنے والی مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم سیز) کے پی ا یس او کے مقابلہ میں ایچ ایس ڈی پر زیادہ پریمیم ادا کرنے کی صورت میں پریمیم کے فرق کو قیمت میں شمار کیا جائے گا۔اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لئے 115 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔