نئے آرمی چیف کا نام منگل یا بدھ تک سامنے آجائے گا، خواجہ آصف

نئے آرمی چیف کا نام منگل یا بدھ تک سامنے آجائے گا، خواجہ آصف
کیپشن: The name of the new army chief will be revealed by Tuesday or Wednesday, Khawaja Asif(file photo)

ایک نیوز نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر اتحادیوں یا عسکری قیادت سے کوئی اختلاف نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کی ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل پیر سے شروع ہوجائے گا۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ منگل یا بدھ تک نئے آرمی چیف کا نام سامنے آجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اتحادیوں یا عسکری قیادت کو اہم تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن آرمی چیف کا نام بھی سامنے آجائے گا اور 29 نومبر کو اس حوالے سے ایک تقریب بھی ہوگی۔ 

ان کے مطابق وزیراعظم وزارت دفاع کی سمری پر آرمی چیف کی تعیناتی کرتے ہیں۔ اختیار وزیراعظم کا ہے لیکن فیصلہ وزارت سے مشاورت کے بعد ہوتا ہے۔ 

یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدہ چھوڑ دیں گے۔ ان دنوں آرمی چیف مختلف علاقوں کے دورے پر ہیں۔ جہاں وہ جوانوں اور دیگر افسران کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔